لاہور(کرائم رپورٹر) مصطفی آباد میں معمر خاتون سے زیادتی کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہو گئی، ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا۔تفصیل کیمطابق مصطفی آباد میں70 سالہ خاتون کے ساتھ نامعلوم افراد کی زیادتی کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی، آپریشن ونگ نے سکیورٹی گارڈ کی وردی میں ملبوث مرکزی ملزم کو حراست میں لے لیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم آئس کے نشے کا عادی ، پہلے بھی زیادتی کے واقعات میں ملوث رہ چکا،اس نے اعتراف جرم کر لیا۔