لاہور، غیر ملکی خاتون سے زیادتی ، گرفتار ملزمان کا صحت جرم سے انکار

 غیر ملکی لڑکی سے صرف رسمی گپ شپ کی، اپنی مرضی سے فلیٹ پر رات کو رکی تھی
ڈی این اے رپورٹ میں  ملزمان کے بیانات کی حقیقت سامنے آئے گی،پولیس
لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کے کیس میں گرفتار ملزمان محسن اور عز ین نے خاتون سے زیادتی کے الزام سے انکار کردیا۔لاہور میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کے کیس میں گرفتار ملزمان محسن اور عزین نے پولیس کو دئیے گئے بیانات میں لڑکی سے زیادتی کے الزام سے انکار کردیا ہے۔ملزمان کے مطابق انہوں نے غیر ملکی لڑکی سے صرف رسمی گپ شپ کی، جبکہ لڑکی اپنی مرضی سے فلیٹ پر رات کو رکی تھی۔ملزمان نے بتایا کہ لڑکی اپنی دوستوں مسکان اور نمرہ کے ذریعے فلیٹ پر آئی تھی