کراچی(آئی این پی )کراچی کے علاقیڈیفنس میں ایک فلیٹ میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی گئی پولیس نے ملزم گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 میں پیش آیا، جہاں فلیٹ میں اوباش نوجوان نے غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی۔متعلقہ تھانے کی پولیس نے متاثرہ خاتون کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کے بعد محمود نامی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعہ 17 جولائی کی رات اس وقت پیش آیا، جب ملزم مجھے گھر چھوڑنے آیا۔ ملزم کو گھر کے اندر آنے کی اجازت دی، تو اس نے مجھ سے زیادتی کی کوشش کی، مزاحمت اور شور مچانے پر فرار ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بعد میں اپنا موبائل فون واپس لینے دوبارہ اپارٹمنٹ آیا تو خاتون نے شور مچا دیا، جس پر وہ دوبارہ بھی فرار ہو گیا