پاکستان کی سفارت کاری کا مقصد خطے میں امن کا فروغ ہے: جلیل عباس

  موجودہ علاقائی صورتحال میں مفاہمت اور سفارتی رابطوں کو فروغ دینا ضروری ہے:میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (آن لائن)  سابق وزیر خارجہ اور سفارت کار جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی متوازن سفارت کاری کا محور خطے میں امن، استحکام اور اقتصادی تحفظ ہے، جبکہ موجودہ علاقائی صورتحال میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات، مفاہمت اور سفارتی رابطوں کو فروغ دینا ضروری ہے۔ پاکستان کے سعودی عرب اور ایران دونوں کے ساتھ اہم اور دیرینہ تعلقات ہیں اور اسلام آباد تمام فریقوں سے رابطے کے ذریعے علاقائی کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔