قومی پیغام امن کمیٹی کا مقصد مذہبی ہم آہنگی، امن و اتحاد کا فروغ ہے: طاہر اشرفی

 اسلام جبر کا قائل نہیں، نہ تلوار کے زور پر اسلام قبول، نہ ہی زبردستی نکاح کی حمایت کرتا ہے
پشاور(آئی این پی) چیئرمین پاکستان علمائے کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ قومی پیغام امن کمیٹی وزیراعظم کی ہدایت اور فیلڈ مارشل کے وژن کے تحت قائم کی گئی ہے، جس کا مقصد ملک میں مذہبی ہم آہنگی، امن اور اتحاد کو فروغ دینا ہے۔پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ کمیٹی میں اقلیتوں کے نمائندوں کی شمولیت نفرتوں کے خاتمے اور باہمی احترام کے فروغ کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، تمام مسالک نے متحد ہو کر اس کا سامنا کیا، پشاور چرچ دھماکے کے بعد بھی تمام مکاتب فکر کے علما نے یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ ایک یادگار دن ہے کہ مدارس، مختلف مسالک کی قیادت اور مذہبی رہنما چرچ میں اپنے مسیحی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہوئے