اسلام آباد (آئی این پی)سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے بھارت پاکستان پر حملہ کرنے کی حماقت نہیں کریگا۔ نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں انہوں نے پہلگام حملہ کے پیٹرن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 2000 میں بھارتی ایجنسیوں نے مقبوضہ کشمیرمیں سکھوں کا قتل عام کرایا تھا، یہ سب اس وقت ہوا تھا جب امریکی صدر بل کلنٹن بھارت کے دورے پر آرہے تھے،سکھوں کی تنظیم نے بتایا تھا کہ یہ حملہ بھارتی ایجنسی را نے کرایا تھا۔ یہ پہلگام حملہ بھی اس وقت ہوا جب امریکی نائب صدربھارت میں موجود تھے، اس لیے اس حملے کی پلاننگ پرسوال اٹھتے ہیں