میرپور بٹھورو: زہریلا کھانا کھانے سے 2 مزدور جاں بحق، متعدد متاثر

میرپور بٹھورو: زہریلا کھانا کھانے سے 2 مزدور جاں بحق، متعدد متاثر

میرپور بٹھورو کے قریب 2 مزدور زہریلا کھانا کھانے کے باعث جاں بحق ہو گئے، جبکہ دیگر افراد بھی متاثر ہوئے۔

 ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق اور متاثرہ افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زرعی زمین پر کیڑے مار دوا کے اسپرے کے دوران مزدوروں نے مچھلی کھائی، جس کے بعد ڈائریا اور دیگر علامات ظاہر ہوئیں۔ جاں بحق مزدوروں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جبکہ متاثرہ افراد کو ٹنڈو محمد خان اور حیدرآباد کے ہسپتالوں میں علاج کے لیے منتقل کیا جا رہا ہے۔