قصور کے علاقے چھانگا مانگا میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے دو بہنیں جاں بحق جبکہ ان کے والدین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ نواحی گاؤں ارجن سنگھ میں پیش آیا، جہاں گھر میں پکا ہوا مبینہ زہریلا کھانا کھانے کے بعد خاندان کے چار افراد کی حالت غیر ہو گئی۔اسپتال ذرائع کے مطابق 20 سالہ عمارہ اور 13 سالہ تحریم جانبر نہ ہو سکیں، جبکہ ان کے والد محمود اور والدہ شاہدہ بی بی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بہنوں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد آبائی گاؤں ارجن سنگھ منتقل کر دی گئی ہیں۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ کھانے کے نمونے فرانزک تجزیے کے لیے بھجوانے سمیت اموات کی اصل وجہ معلوم کرنے کے لیے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔