لاہور: سبزہ زار کے علاقے میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک 11 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ دو دیگر بچے تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت ایان کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ 10 سالہ اذان اور 12 سالہ ایمن کی حالت بدستور نازک ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دوپہر میں تینوں بچوں کو ان کی والدہ نے کھانا کھلایا اور گھر کے کام سے باہر چلی گئیں۔ واپسی پر انہوں نے دیکھا کہ بچے بے ہوشی کی حالت میں ہیں، جس پر فوری طور پر انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
تاہم دورانِ علاج 11 سالہ ایان جانبر نہ سکا، جبکہ دیگر دونوں بچے اب بھی زیرِ علاج ہیں۔ پولیس نے ایان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دی ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ متاثرہ فیملی کے گھر سے کھانے کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں اور رپورٹ آنے کے بعد واقعے کی اصل وجہ سامنے آ جائے گی۔