ویب ڈیسک: افطاری پر زہریلا کھانا کھانے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق مجاہد کالونی کا رہائشی عمیر رانا نواحی گاؤں 451 ای بی میں اپنے دوست احسن کے گھر افطاری کی دعوت پر گیا تھا۔ افطاری کے دوران کھانا کھانے کے بعد اس کی حالت خراب ہوگئی۔ عمیر رانا کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہوگئی اور اسے ساہیوال ریفر کیا گیا، لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے میزبان احسن کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔