کراچی: خلیج کیمبے میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث سائیکلون کا پہلا الرٹ جاری

کراچی: خلیج کیمبے میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث سائیکلون کا پہلا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے خلیج کیمبے (بھارت) اور گجرات کے قریب ہوا کے انتہائی کم دباؤ کے بعد سائیکلون کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

سائیکلون وارننگ سینٹر کے مطابق یہ کم دباؤ شمال مغرب کی جانب بڑھ سکتا ہے اور یکم اکتوبر کو شمال مشرقی بحیرہ عرب میں بھارتی علاقے سوراشٹرا تک پہنچنے کا امکان ہے۔ابتدائی طور پر یہ کم دباؤ سمندری سرگرمی کے بعد ڈپریشن میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو فی الحال خطرہ نہیں ہے، تاہم سسٹم کی نگرانی جاری ہے۔سائیکلون کے اثرات کے سبب کراچی میں درجہ حرارت میں اضافہ اور ہوا میں نمی کی وجہ سے گرمی زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پوسٹ مون سون سسٹم کے تحت کل شہر میں ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کی بھی پیشگوئی کی ہے۔