کراچی میں بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے خلیج بنگال سے آنے والے مون سون سسٹم پر پیشگوئی جاری کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوا کا کم دباؤ اس وقت بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے قریب موجود ہے اور یہ سسٹم مغرب اور شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اندازہ ہے کہ یہ 6 یا 7 ستمبر تک بھارتی راجستھان اور گجرات کے قریب پہنچ جائے گا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس سسٹم کے زیر اثر سندھ کے جنوب مشرقی اضلاع میں 7 ستمبر سے بارشوں کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔ادارے نے مزید کہا کہ جیسے ہی سسٹم کراچی کے قریب آئے گا، اس کے بعد شہر میں بارش کے امکانات کے بارے میں حتمی پیشگوئی کی جا سکے گی۔