بحیرۂ عرب میں ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرنے لگا، محکمہ موسمیات کا الرٹ

بحیرۂ عرب میں ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرنے لگا، محکمہ موسمیات کا الرٹ

کراچی: محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بحیرۂ عرب کے مشرقی وسطی حصے میں ہوا کا کم دباؤ بن چکا ہے جو اگلے 36 گھنٹوں میں شدت اختیار کرکے ڈپریشن میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سسٹم کراچی سے تقریباً 1075 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سسٹم ابتدائی طور پر شمال کی جانب حرکت کرے گا اور فی الحال پاکستان کے کسی بھی ساحلی علاقے کو اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کے سائیکلون وارننگ سینٹر کی جانب سے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کی صورت میں بروقت اطلاع دی جا سکے۔ شہریوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف محکمہ موسمیات کی جاری کردہ مصدقہ معلومات پر انحصار کریں۔مزید کہا گیا ہے کہ اگر ہوا کے کم دباؤ نے ڈپریشن کی صورت اختیار کر لی تو آنے والے دنوں میں اس کی سمت اور شدت سے متعلق مزید اپڈیٹس جاری کی جائیں گی۔