کراچی: مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں موجود کم دباؤ نے شدت اختیار کر لی ہے، جو کراچی سے تقریباً 985 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، سازگار ماحولیاتی حالات کی بنا پر اگلے 24 گھنٹوں کے دوران یہ کم دباؤ مزید مضبوط ہو کر ڈپریشن میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ توقع ہے کہ یہ سسٹم ابتدائی طور پر شمال کی جانب بڑھے گا۔اس وقت پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو اس سسٹم سے کوئی فوری خطرہ نہیں ہے، تاہم محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی اس کی سمندری سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور سسٹم میں تبدیلیوں کے بارے میں وقتاً فوقتاً اطلاعات فراہم کی جائیں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اس سسٹم کے اثرات کی وجہ سے کراچی میں تیز سمندری ہوائیں چلیں۔