چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)چیچہ وطنی کے تھانہ غازی آباد کے چک نمبر 21 گیارہ ایل حقدار کالونی کے قریب 25 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر درخت سے پھندا لیکر خودکشی کرلی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق بلال افضل ولد محمد افضل بھٹی کی بیوی ناراض ہوکر میکے ساہیوال چلی گئی تھی جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے مبینہ طور پرزندگی ختم کی، اس کی لاش درخت سے لٹکتی ہوئی ملی۔ اطلاع ملنے پر تھانہ غازی آباد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔