ساندہ میں ڈوگر مارکیٹ کے رہائشی 25سالہ شہباز،باٹا پور میں 16سالہ لڑکی اریبہ اشتیاق نے موت گلے لگالی
لاہور(کرائم رپورٹر)لڑکی، لڑکے کی پھندا لیکر خودکشی ،ساندہ کے علاقے 25سالہ نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی بتایا گیا ہے کہ ساندہ میں ڈوگر مارکیٹ کے رہائشی 25سالہ شہباز نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے میں منتقل کر دی پولیس کے مطابق متوفی 25 سالہ شہباز نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی جھول گیا باٹا پور لاہور میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر 16سالہ لڑکی نے گلے میں پھند الگا کر خودکشی کر لی۔بتایاگیاہے کہ باٹا پورکے علاقے واڑاں گجراں کی رہائشی 16سالہ اریبہ اشتیاق نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی ،پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔