لاہور (کرائم رپورٹر)محمود بوٹی کے علاقے شریف پورہ میں 35 سالہ شخص نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر امدادی ٹیم موقع پر پہنچی، جہاں سنی مسیح کی لاش ملی۔ ریسکیو حکام کے مطابق لاش قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کی جائے گی۔ واقعے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔