48 سالہ شخص کی پھندا لیکر خودکشی

 لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور کے سرحدی علاقے برکی میں پنگالی اڈہ کے قریب 48 سالہ شخص نے مبینہ طور پر پھندا لے کر خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت امتیاز کے نام سے ہوئی ہے، جس نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔