جھگڑے پرنوجوان کی پھندا لیکر خود کشی

مہر فیاض کالونی کے رہائشی خرم سعید کے 19سالہ بیٹے آفتاب سعید نے خودکشی کی ، مزید تحقیقات جاری 
 لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقہ ہربنس پورہ میں گھریلو جھگڑے پر 19سالہ نوجوان نے خود کشی کرلی۔ مہر فیاض کالونی کے رہائشی خرم سعید کے بیٹے آفتاب سعید نے گزشتہ رات خود کو کمرے میں بند کرکے پنکھے سے پھندا لیکر زندگی ختم کی۔ اطلاع پر تھانہ ہربنس پورہ پولیس موقع پر پہنچی اور لاش پھندے سے اتار کر مردہ خانے جمع کروا کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔پولیس کا کہنا ہے آفتاب نے گھریلو لڑائی جھگڑے کی بنا پر خودکشی کی۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔