پاکپتن(خصوصی رپورٹ)پاکپتن کے نواحی قصبہ قبولہ میں چوری کی واردات کے بعد فرار ہونے کی کوشش میں چور جوہڑ میں کود کرلاپتہ ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق قبولہ پیر محمد شفیع دربار کے عقب میں چوری کی واردات کے بعد فرار ہونے والے نامعلوم ملزم نے تعاقب اور پکڑے جانے کے خوف سے گندے پانی کے جوہڑ میں چھلانگ لگا ئی اور غائب ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کر دیا، پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ریسکیو اہلکار جوہڑ میں ڈوبنے والے شخص کی تلاش میں مصروف ہیں، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔