کھانا لیکر فرار ہونیوالا رائیڈر گرفتار نہ ہوسکا

 حماد نے فوڈ ایپ کے ذریعے ماڈل ٹائون میں رائیڈر سے کھانا منگوایا
رائیڈر قیمتی کھا نا لے کر غائب ہوگیا، پولیس 5ماہ میں بھی پکڑ نہ سکی 
 لاہور (کرائم رپورٹر) ہربنس پورہ میں آن لائن فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کا کھانا لے کر فرار ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جسے پیش آئے پانچ ماہ گزرنے کے باوجود پولیس رائیڈر کا پتہ لگانے میں ناکام رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق 15 جون کو فتح گڑھ کے رہائشی شہری حماد نے فوڈ ایپ کے ذریعے ماڈل ٹائون میں واقع ایک مقام پر پرتعش کھانا بھجوانے کے لیے رائیڈر منگوایا تھا، تاہم نجی کمپنی کا رائیڈر کھانا پہنچانے کی بجائے خود لے کر فرار ہو گیا۔پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا، مگر پانچ ماہ گزرنے کے باوجود کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔حماد کا کہنا ہے کہ انویسٹی گیشن پولیس رائیڈر کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے جبکہ تفتیشی افسران نے کمپنی سے کسی قسم کی بازپرس یا تفصیلی معلومات حاصل نہیں کیں۔ شہری نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی شفاف تحقیقات کر کے ملزم کو گرفتار کیا جائے تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو۔