لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کا موبائل چوروں کیخلاف ایکشن باگڑیاں شہریوں کے قیمتی موبائل چوری کرکے فرار ہونیوالا ملزم کوگرفتار کرلیا گیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے شہری کی نشاندھی پر تعاقب کے بعد ملزم کو گرفتار کیاملزم مختلف دکانوں سے گاہک بن کر کاؤنٹر سے موبائل چوری کرتا تھاملزم کے قبضہ سے چوری شدہ موبائل و موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ملزم احسن ریکارڈ یافتہ ہے مزید کارروائی کیلئے تھانہ گرین ٹاؤن کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے ہروقت پرعزم ہے