قبولہ شریف میں جوہڑ میں گر نے والے چور کی لاش بر آمد

 پاکپتن (خصوصی رپورٹ) تحصیل عارف والا کے قصبہ قبولہ شریف میں چور جوہڑ میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم چوری کرنے کے بعد فرار ہو رہا تھا کہ علاقہ مکینوں نے اس کا پیچھا کیا۔خوفزدہ ہو کر چور نے جوہڑ میں چھلانگ لگا دی، مگر باہر نہ نکل سکا۔ طویل ریسکیو آپریشن کے بعد لاش جوہڑ سے نکال لی گئی۔