رکشہ چرا کر فرار ہونیوالا پکڑا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)اسلام پورہ ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے چنگچی رکشہ لے کر فرار ہونے والا چور کوگرفتارکرلیاترجمان ڈولفن کے مطابق چنگچی رکشہ کے مالک نے ڈولفن ٹیم کو رکشہ چوری کے متعلق آگاہ کیا۔ڈولفن ٹیم نے فوری تعاقب کرتے ملزم کو رکشہ سمیت کارپوریشن چوک کے قریب دھر لیاملزم شاہد کو رکشہ سمیت کارروائی کیلئے تھانہ اسلام پورہ کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق شہریوں کی جان و املاک کی حفاظت کیلئے ڈولفن سکواڈ 24/7 پٹرولنگ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں