لاہور(کرائم رپورٹر)موچی گیٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچوں کیلئے خریدی گئی الیکٹرک گاڑی لے کر فرار ہونیوالے رکشہ ڈرائیور کو چند گھنٹے میں گرفتار کر لیا۔ ریسکیو اہلکار نے 40 ہزارکی الیکٹرک گاڑی کو خرید کررکشے میں لوڈ کرایا جوڈرائیور لے کر فرار ہوگیا۔ شہری مدد کیلئے موچی گیٹ تھانے پہنچاجس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کیمروں کی مدد سے ملزم مبین کو گرفتار کرلیااور الیکٹرک گاڑی برآمد کرکے والد کے حوالے کردی۔ گاڑی واپس ملنے پر ریسکیو اہلکار باپ نے لاہور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔