فیسکو کے 71 ، لیسکو کے 66 ، میپکو کے 48،ٹیسکو کے 18 فیڈرز مکمل فعال
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کیلئے اقدامات جا ری ہیں ، مجموعی طور پر 51 گرڈ اور 588 فیڈرز متاثر ہوئے، 396 فیڈر مکمل اور 189 کو جزوی طور پر بحال کر دیا گیا۔اتوار کو پاور ڈویڑن کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق فیسکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں 28 گرڈ اور 81 فیڈرز متاثر ہوئے، متاثرہ فیڈرز میں سے 71 مکمل اور 10 جزوی طور پر بحال کردئیے گئے۔ لیسکو کے 67 متاثرہ فیڈرز میں سے 66 مکمل اور 1 جزوی طور پر بحال ہوچکا ہے ۔لیسکو کے 441 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی کی بحالی کا کام آج مکمل ہو جا ئیگا ۔ میپکو کے 181 متاثرہ فیڈرز میں سے 48 مکمل اور 130 جزوی طور پر بحال کر دئیے گئے ۔گیپکوکے کے 11 گرڈز اور 103فیڈرزمتاثر ہوئے،متاثرہ فیڈرز میں سے 102 فیڈرز مکمل بحال ہوچکے ہیں۔ پیسکو کے 88 فیڈرز مکمل اور 3 جزوی طور پر بحال کردئیے گئے ہیں ۔ٹیسکو کے علاقے شمالی وزیرستان اور خیبر کے 18 متاثرہ فیڈرز مکمل طور پر بحال اور ہیز کو کے زیرِ انتظام علاقے مانسہرہ کے 3 متاثرہ فیڈرز مکمل طور پربحال جبکہ سیپکو کے زیرِ انتظام علاقے کے 44 متاثرہ فیڈرزکو عارضی طور پر بحال کر دیا گیاہے۔