ملک میں سمگلنگ کا مجموعی حجم 750 ارب روپے کے قریب،پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ سب سے زیادہ،غیر قانونی پٹرول پمپس کیخلاف بھی کارروائی ہوگی
اسلام آباد (آن لائن)پٹرولیم مصنوعات کے بڑھتے نرخ اور بھاری لیوی کے باعث مصنوعات کی سمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے،ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی سالانہ 396 ارب روپے کی سمگلنگ کی گئی۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کے سمگلنگ کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کی ٹھان لی ، ملک بھر میں غیرقانونی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔حکومتی ذرائع نے بتایا کہ پٹرولیم سے متعلق قوانین میں ترامیم کی تجاویز بھی آگئیں،ملک میں سمگلنگ کا مجموعی حجم 750 ارب روپے کے قریب ہے،سب سے زیادہ پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ ہے،تمباکو ،ٹائرز، فیبرک ، وہیکلز ، چائے ، آٹو پارٹس ، بیٹل نٹس اور موبائل فون کی بھی سمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔گذشتہ روزوزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس میں صورتحال کا نوٹس لیا ہے،وزیراعظم نے پٹرول کی سمگلنگ کے خلاف مزید سخت کارروائی کی ہدایت کی،ملک کے مختلف حصوں میں سمگلنگ کیلئے کریک ڈاون بھی جاری ہے۔
ا