مجموعی طور پر سیلاب سے 51 گرڈ اور 588 فیڈرز متاثر ہوئے تھے
لاہور الیکٹرک کمپنی کے 67 متاثرہ فیڈرزمیں سے 66 مکمل، ایک جزوی بحال
اسلام آباد(آئی این پی )سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی سے متعلق رپورٹ جاری،متاثر ہونے والے 382 فیڈرز مکمل،203 جزوی بحال کردیئیگئے،مجموعی طور پر سیلاب سے 51 گرڈ اور 588 فیڈرز متاثر ہوئے تھے ۔پاورڈویژن کے مطابق فیصل آباد الیکٹرک کمپنی (فیسکو)کے متاثرہ فیڈرزمیں سے 68 مکمل اور تیرہ جزوی طور پر بحال کردئیے گئے،فیصل آباد،چنیوٹ اورمیانوالی میں بجلی بحالی کا کام مکمل ہوگیا،لاہور الیکٹرک کمپنی کے 67 متاثرہ فیڈرزمیں سے 66 مکمل اور ایک جزوی طور پر بحال ہوا،لاہور،ننکانہ،شیخوپورہ اور اوکاڑہ میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل ہوگیا،ملتان الیکٹرک کمپنی کے متاثرہ فیڈرز میں سے 37مکمل،141 جزوی طور پر بحال کئے گئے