لاہور(خصوصی رپورٹ)پاور ڈویڑن نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کی پیشرفت پر رپورٹ جاری کردی۔پاور ڈویڑن کے مطابق مجموعی طور پر 39 گرڈ اور356متاثرہ فیڈرز میں سے152کومکمل، 202عارضی بحال کر دیا گیا،فیصل آباد الیکٹرک کے 17گرڈ اور 53متاثرہ فیڈرز عارضی طور پر بحال کردیاگیا،ملتان الیکٹرک کے زیر انتظام علاقوں میں 67فیڈرز متاثر ہوئے، پانی اترتے ہی متاثرہ فیڈرز کی بحالی کا عمل فوری شروع ہو جائے گا۔پاورڈویڑن کے مطابق شمالی وزیرستان کے 2متاثرہ فیڈرز عارضی طور پر بحال،مکمل بحالی 5ستمبر تک متوقع ہے،ڈسکوز کی فیلڈ ٹیمیں دن رات بحالی کے کام میں مصروف ہیں،متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی جلد از جلد مکمل بحال کی جائے گی۔