سیلاب سے متاثرہ 67 فیڈرز میں سے 59 مکمل بحال

لاہور (کرائم رپورٹر )لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو )نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کے عمل میں نمایاں پیش رفت کی ہے، ریجن میں سیلاب سے متاثرہ 67 فیڈرز میں سے 59 مکمل اور 8 جزوی طور پر بحال ہو چکے ہیں، اسی طرح 73 ہزار734 متاثرہ صارفین میں سے65 ہزار 721 کو بجلی فراہم کر دی گئی ہے جو کل صارفین کا تقریبا 89.13 فیصد ہیں۔ ترجمان لیسکو کے مطابق لاہور میں17 فیڈرز متاثر ہوئے جن میں سے16 مکمل اور ایک جزوی طور پر بحال ہو چکا،اس کے نتیجے میں سیلاب سے متاثرہ 98 فیصد سے زائد صارفین کو بجلی فراہم کر دی گئی ہے۔ اوکاڑہ میں15 متاثرہ فیڈرز میں سے13 مکمل اور2 جزوی بحال ہوئے ہیں جہاں 65 فیصد صارفین کو بجلی فراہم ہو چکی ہے