پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے نے سمن آبادچھاپہ مارا، 10 ہزار کلو بدبودار ار گوشت تلف کر دیا گیا
لاہور( کرائم رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے لاہور کے علاقے رسول پارک سمن ا?باد میں کارروائی کرتے ہوئے 10ہزار کلو بدبودار اور غیر معیاری ریڈی ٹْو کک گوشت تلف کیا اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا ہے کہ ناقص بدبودار گوشت پر مختلف ناموں کی جعلی پیکنگ لگائی جا رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ 60 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا بدبودار چکن کا گوشت اور پروڈکٹس تلف کی گئیں۔عاصم جاوید نے یہ بھی کہا کہ غیر معیاری کڑاہی بوٹی، گردن، چکن تکہ بوٹی، قیمہ اور کباب تلف کیے گئے۔بدبودار مضرِ صحت چکن میٹ پروڈکٹس نامناسب ٹمپریچر پر اسٹور کی گئی تھیں۔