پروسٹیٹ کینسر کا علاج، جوبائیڈن کی ریڈی ایشن تھراپی کا آغاز

واشنگٹن (آئی این پی ) امریکا کے سابق صدر جوبائیڈن نے پروسٹیٹ کینسر کے پھیلنے کے بعد ریڈی ایشن تھراپی کا نیا مرحلہ شروع کر دیا ۔ ڈاکٹرز کے مطابق بائیڈن کے کینسر کے خلیے ہڈیوں تک پھیل چکے ہیں، جس کے بعد ان کے علاج کا نیا مرحلہ شروع کیا گیا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق 82 سالہ جوبائیڈن کو ریڈی ایشن تھراپی کے ساتھ ساتھ ہارمونل ٹریٹمنٹ بھی دی جا رہی ہے تاکہ بیماری کی رفتار کو سست اور اس پر قابو پایا جا سکے، علاج کا یہ سلسلہ پانچ ہفتوں تک جاری رہے گا۔ڈاکٹرز کے مطابق بائیڈن کو رواں سال 16 مئی 2025 کو باقاعدہ طور پر پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، جب ان کے معمول کے طبی معائنے کے دوران پروسٹیٹ میں ایک گلٹی (nodule) پائی گئی تھی۔ماہرین کے مطابق پروسٹیٹ کینسر مردوں میں پائے جانے والے سب سے عام کینسرز میں سے ایک ہے اور یہ دنیا بھر میں مردوں کو متاثر کرنے والا دوسرا بڑا کینسر سمجھا جاتا ہے