30ہزار کلو مضر صحت گوشت تلف

 منڈھیالی کے علاقے میں گرینڈ آپریشن۔صوبہ بھر میں چھاپے،  90ہزار 584 کلو ناقص گوشت ضائع ،3دکانیں بند
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے)ڈائریکٹر آپریشنز سنٹرل کا رات گئے لاہور سے 18 کلومیٹر منڈھیالی کے علاقے میں گرینڈ آپریشن، 30ہزار کلو مضر صحت گوشت تلف، مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی کاکہناہے کہ   یونٹ مالک کیخلاف مقدمہ درج کروا کر پوری سپلائی چین کی تفصیل حاصل کی جا رہی ہے۔ جعلساز مافیا کو کسی صورت رعایت نہیں دینگے، صحتمند پنجاب کی تکمیل اولین ترجیح ہے، غذائی دہشتگردوں کا ہر حربہ ناکام بنانے کیلئے فوڈ سیفٹی ٹیمیں ہمہ وقت فیلڈ میں متحرک ہیں۔صوبہ بھر میں 295 میٹ شاپس، گودام اور پروسیسنگ یونٹس کی چیکنگ، 2مقدمات درج، 3شاپس بند کی گئی، 1لاکھ 73ہزار 570 کلو گوشت کی چیکنگ؛ 90ہزار 584 کلو گوشت تلف کیا گیا۔تلف کردہ مضر صحت گوشت لاہور مضافات میں سپلائی ہونا تھاجسکا معیار انتہائی ناقص پایا گیا۔