لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر انویسٹی گیشن پولیس لاہور گمشدگان کو تلاش کر کے ورثاء کے سپرد کرنے میں مصروف عمل ہے ایس پی انویسٹی گیشن صدرمعظم علی کے مطابق رواں ماہ انویسٹی گیشن پولیس صدرڈویژن نے20مرد 26خواتین اور21بچوں کو تلاش کر کے ورثاء کے سپرد کیاتمام گمشدگان کے ورثاء نے اپنے اپنے متعلقہ تھانوں میں اغواء کے مقدمات درج کروا رکھے تھیتمام گمشدگان کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے تلاش کیا گیاگمشدگان کو بحفاظت تلاش کرنے پر ورثاء نے انویسٹی گیشن پولیس کا شکریہ ادا کیاڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق عوام کے جان و مال کا تحفظ انویسٹی گیشن پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیمز کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا۔