پولیس نے 2 لاپتہ کمسن بچے ڈھونڈ نکالے

لاہور(کرائم رپورٹر)کینٹ ڈویژن پولیس نے کمیونٹی سیفٹی پولیسنگ کی ایک شاندار مثال قائم کر دی۔ ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کی سربراہی میں چوکی گلدشت ٹاؤن پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دو کمسن لاپتہ بچوں کو چند گھنٹوں میں تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر چوکی انچارج گلدشت ٹاؤن محمد یاسین نے 15 کی کال موصول ہونے پر فوری ایکشن لیا8 سالہ زوہیب اور5 سالہ قاسم گھر سے باہر کھیلنے کے لیے نکلے تھے تاہم واپسی پر گھر کا راستہ بھول گئیجس پر والدین شدید پریشانی کا شکار ہو گئیبچوں کی تلاش کے لیے الیکٹرانک اور سوشل میڈیا، سی سی ٹی وی کیمروں، اعلانات اور وائرلیس کالز کی مدد حاصل کی گئی۔ چوکی انچارج محمد یاسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بھرپور کوششوں کے بعد چند گھنٹوں میں دونوں بچوں کو بحفاظت تلاش کر لیا اور گھر جا کر والدین سے ملا دیاایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ والدین کی پریشانی کو خوشی میں بدلنا پولیس کی اولین ترجیح ہے بچوں کی بحفاظت بازیابی پر والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں۔جرائم پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ کو بھی بھرپور انداز میں فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔