پولیس نے 2 گمشدہ بچے ڈھونڈ نکالے

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کی اپنوں کو بچھڑوں سے ملوانے کی روایت برقرار ییگلبرگ اور چوکی سبزی منڈی پولیس نے 2 گمشدہ بچوں کو تلاش کرکے ورثاء￿  کے سپرد کر دیا پولیس کے مطابق گلبرگ پولیس نے 9 سالہ عبداللہ کو لبرٹی مارکیٹ سے تلاش کرکے والد کے حوالے کر دیا بچے صوئے اصل مدرسے پڑھتا تھا استاد کے ڈانٹ کے سبب مدرسے سے بھاگ گیا تھاچوکی سبزی منڈی پولیس نے 8 سالہ مبشر کو ڈھونڈ کر والد کے سپرد کردیابچہ گھر سے سامان لینے نکلا تھا واپسی کا راستہ بھول گیاپولیس کو بچوں کی گمشدگی کے متعلق 15 کال اور درخواست موصول ہوئی تھی ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے ایس ایچ او گلبرگ چوکی سبزی منڈی اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ جرائم کی روک تھام کے ساتھ کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جا رہا ہے