ریحان بنک سے 20 نکلوا کر جا رہا تھا شاپر پھٹنے پر رقم سڑک پر گر گئی
پولیس نے کیمروں سے رقم اٹھانے والوں کی نشاندہی کی اور پیسے واپس کروائے
لاہور(کرائم رپورٹر)چوھنگ پولیس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری کے گمشدہ 20 لاکھ روپے برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق شہری ریحان نے بنک سے 20 لاکھ روپے نکلوائے اور موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ راستے میں شاپر پھٹنے سے رقم سڑک پر گر گئی۔ رقم گم ہونے کی اطلاع پر ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اے ایس پی چوھنگ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی۔پولیس ٹیم نے سیف سٹی کیمروں، سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید وسائل کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں مشکوک موٹرسائیکل سوار مرد و خاتون کی نشاندہی کی گئی جنہیں حراست میں لے کر تفتیش کی گئی۔ تفتیش کے دوران ملزمان سے 10 لاکھ روپے برآمد ہوئے مزید انکشاف پر پولیس نے ایک اور موٹرسائیکل سوار کو شاملِ تفتیش کیا جس کے قبضہ سے باقی 10 لاکھ روپے بھی برآمد کر لیے گئے۔ پولیس نے مکمل رقم مدعی مقدمہ ریحان کے حوالے کر دی۔ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے رقم کی برآمدگی میں اہم کردار ادا کرنے پر خصوصی ٹیم اور ایس ایچ او چوھنگ کو شاباش دیتے ہوئے نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔ دوسری جانب مدعی مقدمہ نے پولیس کی محنت، ایمانداری اور بروقت کارروائی پر ایس ایچ او چوھنگ سمیت پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک خواہشات اور دعائیںدیں۔