گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار مارا گیا، خاتون کا برقع چین میں پھنسنے سے حادثہ ، امجد جان گنوا بیٹھا
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک حادثات 2 افراد جاں بحق سمیت خاتون زخمی ہوگئی ترجمان ایدھی کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن میں ماچس فیکٹری کے قریب تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی55 سالہ موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگیاگڑھی شاہو میں بھائی اور بہن موٹرسائیکل پر سوار تھے کہ اچانک خاتون کا برقع موٹرسائیکل کی چین میں پھنس گیا موٹرسائیکل پھسل کر گر گئی حادثے کے نتیجے میں 55 سالہ امجد ولد قلیل الرحمن موقع پر دم توڑ گیاجبکہ اس کی بہن شدید زخمی ہوگئی جاں بحق شخص کا تعلق شاد باغ بھگت پورہ سے بتایا جاتا ہیپولیس نے دونوں واقعات میں ضابطے کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی