موٹرسائیکل سوار 44سالہ عارف کو تیز رفتار ٹرک نے کچل ڈالا،خاتون ویگن کی زد میں آ گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک حادثات ، خاتون سمیت 2افراد ہلاک ہو گئے ڈی ایچ اے کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیاریسکیو حکام کے مطابق موٹرسائیکل سوار کو ایک تیز رفتار ٹرک نے کچل دیاجس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیاجاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 44 سالہ عارف کے نام سے ہوئی ہے۔حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔ فیروزپور روڈ ایلیٹ ٹاؤن کاہنہ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں 85 سالہ بزرگ خاتون جاں بحق ہو گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹویوٹا ہائیس نے سڑک عبور کرتی پیدل خاتون کو ٹکر مار دی۔حادثے کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 85 سالہ بیگم زوجہ صدیق کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا۔