راولپنڈی: 15 سالہ لڑکا چھت سے مردہ حالت میں ملا، قتل کا شبہ

راولپنڈی: 15 سالہ لڑکا چھت سے مردہ حالت میں ملا، قتل کا شبہ

راولپنڈی: تھانہ پیرودھائی کے علاقے فوجی کالونی میں 15 سالہ لڑکے کی لاش گھر کی چھت سے ملی، جسے تیز دھار آلے کے وار سے قتل کیا گیا۔

واقعے کی تفصیلات
مقتول کی شناخت حسن خان کے نام سے ہوئی، جو فوجی کالونی کا رہائشی تھا۔لاش گھر کی تیسری منزل کی چھت سے ملی۔پولیس کے مطابق لاش پر تشدد اور گلے پر چھری کے وار کے نشانات موجود تھے۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، حتمی وجہ موت رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہوگی۔
پولیس کی کارروائی
سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی راول سے رپورٹ طلب کر لی۔ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم جاری کیا گیا ہے۔پیر ودھائی پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔