راولپنڈی میں دو کم سن بیٹیوں سمیت اغوا ہونے والی خاتون کو مبینہ طور پر قتل کیے جانے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نبیلہ شاہین کو اس کی دو کم سن بیٹیوں، ڈیڑھ سالہ آیت نور اور 4 سالہ شفا نور کے ہمراہ تقریباً دو ہفتے قبل اغوا کیا گیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ 12 ستمبر کو تھانہ صدر بیرونی میں درج کیا گیا۔پولیس نے خاتون کو اغوا کے بعد مبینہ طور پر قتل کیے جانے کے شبے میں قریبی رشتے داروں سے تفتیش شروع کردی ہے، جبکہ دونوں بچیوں کا تاحال سراغ نہیں مل سکا۔پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر شبہ ہے کہ خاتون اور بچیوں کا اغوا جائیداد ہتھیانے کی کوشش کا حصہ ہوسکتا ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔