لاہور: شہر میں مردہ جانوروں کی غیر قانونی سپلائی کا سلسلہ جاری ہے، اور پنجاب فوڈ اتھارٹی اب تک اسے روکنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔
کینال روڈ پر ٹیک سوسائٹی کے سامنے ٹریفک وارڈن نے ایک مشکوک رکشہ روک کر اس میں لدا مردہ بکرے برآمد کیے۔ رکشے میں موجود مردہ گوشت نامعلوم مقام پر منتقل کیا جا رہا تھا۔رکشہ ڈرائیور کو فوری کارروائی کے بعد حراست میں لے لیا گیا اور مردہ گوشت پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور فوڈ سیفٹی پر سوالات اٹھنے لگے۔ماہرین کے مطابق مردہ گوشت کی ممکنہ فروخت سے انسانی صحت کو شدید خطرات لاحق ہیں، اور شہریوں نے مردہ گوشت کی ترسیل روکنے کے لیے نگرانی مزید سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔