ناجائز تعلقات کے شبہ پر نوجوان کو اینٹ رسید کر چھت سے دھکا دے کر قتل

ناجائز تعلقات کے شبہ پر نوجوان کو اینٹ رسید کر چھت سے دھکا دے کر قتل

فیصل ٹاؤن میں 22 سالہ ضیاء الرحمان قتل، ملزم نے بیوی سے ناجائز تعلقات کے شبہ پر اینٹ مار کر چھت سے دھکا دیا

لاہور کے فیصل ٹاؤن علاقے میں 22 سالہ ضیاء الرحمان، جو چونیاں قصور کا رہائشی تھا اور لاہور میں تعلیم حاصل کر رہا تھا، کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم چاند مصطفی کو شبہ تھا کہ مقتول کا اس کی بیوی سے ناجائز تعلقات تھے۔ملزم نے ضیاء الرحمان کو گھر بلایا، سر پر اینٹ مار کر زخمی کیا اور پھر چھت سے دھکا دے کر اس کی جان لے لی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔