اسلام آباد: پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے اجرا کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا جائزہ مشن وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں پاکستانی اقتصادی ٹیم سے ملا، جس میں دوسرے اقتصادی جائزے کے تحت قسط کے حصول پر بات چیت ہوئی۔مذاکرات میں پاکستان کی حالیہ معاشی کارکردگی، محصولات میں اضافے، اخراجات پر قابو اور اصلاحاتی اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ مذاکرات چند روز تک جاری رہیں گے، جس کے بعد قسط کے اجرا سے متعلق فیصلہ سامنے آئے گا۔