پاکستان کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس دسمبر میں ہوگا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق، دسمبر میں ہونے والے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے ای ایف ایف پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری دی جائے گی۔اس کے علاوہ، اجلاس میں کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت 20 کروڑ ڈالر بھی منظور کیے جانے کا امکان ہے۔ یہ اضافی فنڈز کلائمیٹ ریزیلینس فنانسنگ پروگرام کے تحت فراہم کیے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 اکتوبر کو طے پایا تھا، جس کے بعد توقع ہے کہ جاری قرض پروگرام کے تحت اگلی قسط کی منظوری بھی دے دی جائے گی۔