آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر قسط کی منظوری کا امکان

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر قسط کی منظوری کا امکان

آج ہونے والے آئی ایم ایف کے اہم ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کے تیسرے اقتصادی جائزے کی منظوری اور 1.2 ارب ڈالر کی قسط جاری کیے جانے کا ممکنہ فیصلہ متوقع ہے۔  
پاکستان نے تمام شرائط پوری کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس سے قرض کی اگلی قسط کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پروگرام کے دوسرے جائزے کی منظوری بھی متوقع ہے۔  حکومت نے معاشی اصلاحات اور توانائی شعبے میں سبسڈی کم کرنے کا عندیہ دیا ہے، جبکہ پیٹرولیم لیوی کی وصولیاں ہدف سے تجاوز کر سکتی ہیں۔  علاوہ ازیں، حکومت کو 200 ملین ڈالر کی ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی پروگرام کے تحت بھی مالی مدد ملنے کا امکان ہے۔  واشنگٹن میں کلائمٹ فنانسنگ پر ہونے والی پیشرفت کے بعد، پاکستان نے ماحولیاتی منصوبوں کے لیے مالی وسائل اور کلائمٹ پالیسی کو ترجیح دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔