آئی ایم ایف کی جانب سے قسط کی منظوری کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔
انڈیکس نے تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کر لی جبکہ تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی، اور 1006 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 462 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ پچھلے کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 169,456 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب روپے کی قدر میں بہتری کے بعد ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 5 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 280 روپے 35 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔یہ بہتری مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد اور آئی ایم ایف کی قسط کی منظوری کے بعد اقتصادی استحکام کی علامت سمجھی جا رہی ہے۔