نوجوانوں کے روزگار کے لیے نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کی منظوری

نوجوانوں کے روزگار کے لیے نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کی منظوری

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر تیار کی گئی اس پالیسی کا مقصد نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے دروازے کھولنا اور مختلف شعبوں میں ان کی شمولیت کو یقینی بنانا ہے۔چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان آج اس پالیسی کے خدوخال پر باضابطہ اعلان کریں گے اور میڈیا کو اس کے متن اور اہم نکات پر بریفنگ دیں گے۔