ویب ڈیسک: پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، جن میں سے اکثریت بے روزگار ہے۔
بی آئی ایس پی کے تحت شروع کیا گیا ہنرمند پروگرام نوجوانوں کو فنی صلاحیتوں سے آراستہ کر کے انہیں باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرتا ہے۔اس پروگرام کے تحت نوجوان نہ صرف مفت تکنیکی پیشہ ورانہ تربیت حاصل کریں گے بلکہ انہیں ماہانہ وظائف، گریجوین بونس، تربیتی کورس مکمل کرنے پر سرٹیفکیٹ اور روزگار کے وسیع مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔
پروگرام میں مرد و خواتین کو صنعتی ضروریات اور عالمی معیار کے مطابق مختلف شعبہ جات جیسے کہ:
انفارمیشن ٹیکنالوجی
ہیلتھ
ہوٹل منیجمنٹ
کنسٹرکشن
بیوٹی سروس
فیشن
ٹیکسٹائل
میں تربیت دی جائے گی۔ کورس کا دورانیہ 3 سے 6 ماہ ہے۔
اہم ہدایات:
صرف بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ شخص یا ان کے خاندان کا ایک فرد ہی پروگرام میں شامل ہو سکتا ہے۔ہنرمند پروگرام میں رجسٹریشن سے بی آئی ایس پی بینیفشریز کے لیے مالی امداد یا دیگر فوائد ختم نہیں ہوں گے۔
رجسٹریشن کا طریقہ:
نوجوان hunarmand.bisp.gov.pk پر جا کر آن لائن رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔