پنجاب میں یوتھ کے لیے ایک منفرد ڈیجیٹل اقدام کے تحت وزیراعلیٰ تک براہ راست تجاویز اور خیالات پہنچانے کے لیے "ٹاک ٹو سی ایم" پورٹل قائم کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پورٹل کا ڈیجیٹل آغاز کیا اور 2026 کو یوتھ کا سال قرار دیا۔سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے "ٹاک ٹو سی ایم" پورٹل کے بارے میں بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ پورٹل میں نوجوانوں کے لیے 20 سال اور اس سے اوپر کے الگ الگ سیکشن اور انٹرفیس موجود ہیں۔ اس پورٹل کے ذریعے صوبہ بھر کے نوجوان سی ایم کے پروگرامز، منصوبوں اور پالیسیز کے متعلق اپنے خیالات، تجاویز اور فیڈبیک براہِ راست فراہم کر سکیں گے۔
نوجوان پورٹل پر اپنا نام اور مختصر معلومات درج کرکے آئیڈیاز شیئر کر سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو حکومت کے فیصلوں میں براہِ راست شراکت دینا اور ان کے خیالات کو عملی طور پر پالیسی سازی میں شامل کرنا ہے۔یہ "ٹاک ٹو سی ایم" پورٹل پنجاب کی تاریخ میں بننے والا اپنی نوعیت کا پہلا پورٹل ہے، جو نوجوانوں کو حکومت کے ساتھ براہِ راست رابطے اور اپنی رائے کے اظہار کا موقع فراہم کرتا ہے۔